• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک اشتہاری گرفتار، پولیس پر حملہ کرنیوالے ملزمان کے خلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، اشتہاری سمیت مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفرآباد پولیس نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب ایک خطرناک اشتہاری محمد عامر ولد مصطفیٰ کو گرفتار کر لیا،کینٹ پولیس نے چھاپہ مارپولیس پر حملہ آور ہوکر وردیاں پھاڑنے کے الزام میں دس نامزد ودیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،صدر جلال پور پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے اور ساتھیوں کی گولی کی زد میں آکر زخمی ہونے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3کلو سے زائد آئس برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد سعید ولد نور جمال کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔
ملتان سے مزید