ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے لڑائی جھگڑوں اور تشدد کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ راجہ رام کے علاقہ میں ملزمان نے رمضان کو تشدد کا نشانہ بنایا اسی علاقہ میں مہربانو کو انصر اور منور نے تشدد کا نشانہ بنایا تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں شفیق نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھانہ مظفر باد کے علاقہ میں اشفاق نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیا تھانہ قطب پور کے علاقہ میں سابقہ شوہر نے عابدہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمات درج کرکے کا کاروائی شروع کردی، پولیس تھانہ بستی ملوک نے محکمہ ماحولیات کی نشاندہی پر آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلے، پولیس نے مختلف واقعات میں اغوا کی اطلاعات پر مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں پولیس تھانہ صدر جلالپور کو بلال نے اپنی بیوی کے اغوا کی جھوٹی اطلاع دی پولیس تھانہ تھانہ مظفر باد کو فقیر حسین نے خاتون کے اغوا کی اطلاع دی جو جھوٹی پائی گئی پولیس تھانہ دولت گیٹ کو خاتون نے لڑائی جھگڑے کی اطلاع دی جو جھوٹی پائی گئی پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس تھانہ بی زیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد اُسامہ ولد لطیف اللہ کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام آئس برآمد کرلی، پولیس تھانہ بستی ملوک نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد عمران ولد اللہ رکھا کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی، پولیس تھانہ کپ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد شہباز عرف کالو کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔