ملتان (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایات پر ریلوے ملتان ڈویژن کا ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ریلوے اسٹیشن فورٹ عباس کے نزدیک 2 کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کی ریلوے زمین واگزار کروا لی گئی، آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس بہاولنگر فیاض احمد،انسپکٹر آف ورکس ریلوے ،محمد اظہر پرماننٹ وے انسپکٹر،محمد عباس، ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمین نےحصہ لیا۔ دوران آپریشن 4 عدد کمرشل پلاٹ جن پر ٹف ٹائل اور پکا سولنگ لگا کرناجائز قبضہ کیا ہوا تھا۔ٹف ٹائل اور سولنگ کو اکھاڑ کر 4 کنال کمرشل اراضی واگزار کروائی گئی۔اسکے علاوہ ساڑھے پانچ کینال اراضی کمرشل اراضی جس پرچھپر ،تھڑے,پکا اینٹوں والا بھٹہ کی دیواریں تعمیر تھیں واگزار کروائی گئی۔مذکورہ اراضی کی مالیت2 کروڑ 15 لاکھ روپےبتائی جاتی ہے،علاوہ ازیں ریلوے ملتان کی انتظامیہ نے ریلوے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ریلوے کالونی خانیوال میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا اس دوران 15ریلوے کوارٹروں کو سیل کردیاگیا،اسی طرح7ریلوے کوارٹروں کو خالی کرالیا گیا اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ذولفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو جاری رکھاجائے گا -