ملتان(سٹاف رپورٹر) قوی تاجر اتحاد ملتان سٹی اورانجمن تاجران مل مظفرآباد فاروق اعظم روڈ کے زیر اہتمام مشترکہ ریلی پاک فوج زندہ باد کا انعقاد کیا گیا ،مرکزی صدر قومی تاجر اتحاد پاکستان سلطان محمودملک ، انجمن تاجران مل مظفرآباد فاروق اعظم روڈ کےصدر و قو می تاجراتحاد کے سٹی صدر ملک اقبال جاوید اور سابق چیئر مین یو سی 77 ملک سیٹھ اسحاق متحدہ مسلم موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر اکمل مدنی اور ضلعی صدر ملک مقبول کھوکھر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کر تے ہو ئے قومی تاجراتحاد کے مرکزی صدرسلطان محمودملک نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو ناکو چنے چبوا دیے، ہم پاک فو ج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اورپاکستان بھر کے تاجروں کو بھی ان کی جرأت و بہادری پر سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بلا خوف وخطر اپنا کار بار جاری رکھا، ریلی میں سید حامدرضا،زین العابدین،نیاز اعوان ،عبدالحمید،شیخ شاکر،محبوب خان،رانا شہزاد،آصف اقبال ،حیات احمد ،رانا خالد،ملک شہباز اور ملک انور سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔