• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماءاسلام کا افواج پاکستان کوآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرخراج تحسین

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماءاسلام تحصیل سٹی و صدر ملتان کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت امیر جے یو آئی تحصیل سٹی وصدر ملتان مولانا قاری محمد یاسین منعقد ہوا اجلاس مدرسہ اسلامیہ جامع مسجد جلال باقری میں منعقد ہوا اجلاس میں امیر مولانا قاری محمد یسین اور محمد یوسف مدنی جنرل سیکرٹری جے یوآئی تحصیل سٹی وصدر ملتان نے جماعتی کارکردگی سے اجلاس کو آگاہ کیا، اجلاس میں افواج پاکستان کو کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر خراج تحسین پیش کیاگیا ، اجلاس میں مولانا عبداللہ خادم، حافظ محمد شیخ عمر، مولانا سبطین شاہ گیلانی ، پرفیسر اظہر مسعود ،مفتی محمد وقاص، قاری محمد مقصود طاہری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 
ملتان سے مزید