• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، تین کلوسے زائد آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر )تھانہ نیو ملتان نےکارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اشرف عرف منگی ولد عبدالشکور کو گرفتار کر کے 01کلو گرام آئس اور 01 عدد پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلیے.منشیات فروش ملزم کو تھانہ نیو ملتان کے علاقے محلہ اووڈ راجپوت کالونی قصوری چوک سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔تھانہ بوہڑ گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم سلیمان احمد کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔تھانہ صدر شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم غلام عباس کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔
ملتان سے مزید