• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی: ہوسٹلز میں آپریشن، غیرقانونی مقیم افراد بیدخل

لاہور(کرائم رپورٹرسے) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں غیر قانونی قابضین کو ہاسٹلز سے نکال دیا جبکہ بعض غیر قانونی شر پسند عناصر کو پولیس نے حراست میں بھی لے لیا جنھیں بعدازاں شخصی ضمانتوں پر چھوڑ دیا گیا،یونیورسٹی ترجمان کے مطابق آپریشن وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر بلا امتیاز کیا گیا، جس سے ہاسٹلز میں 600 طلباء کے لیے نئی گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بعض کمروں سے شراب اور آئس جیسی منشیات بھی برآمد ہوئیں ، ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ایوننگ پروگرام کے طلباء کو پہلے کبھی ہاسٹل کی سہولت نہیں دی گئی، اور دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی میں ہر طالبعلم کو لازمی ہاسٹل فراہم نہیں کیا جا تا۔ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی ایک طالبعلم کو ماہانہ صرف 2 ہزار روپے کرایہ دینا ہوتا ہے۔
لاہور سے مزید