• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی کے 109 طلباء کیلئے وظائف کااعلان

لاہور (خبرنگار ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مستحق طلبہ کے لیے اللہ والے ٹرسٹ کے زیر اہتمام سکالرشپ انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ انٹرویوز میں 110 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 109 کو اللہ والے ٹرسٹ اسکالرشپ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ، ڈائریکٹر اسکالرشپ پروگرام ، ڈاکٹر شازیہ لون، سیکریٹری فنانس ، ڈاکٹر عاصم فاروقی ، قاضی محمد علی، ماجد مصطفیٰ خان، ڈائریکٹر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن موجود تھے اللہ والے ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد لون بھی انتخابی عمل میں شریک تھے۔
لاہور سے مزید