لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نےمرکزی مسلم لیگ لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہحکومت الفاظ کے گورکھ دھندے سے باہر نکلے اور مہنگائی کم کرنے کیلئے طفل تسلیوں کی بجائے حقیقی اور عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔