لاہور ( جنرل رپورٹر )گرینڈ ہیلتھ الائینس کے زیر اہتمام سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے ہیلتھ پروفیشنلز کااحتجاجی دھر ناجاری رہا، ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیاہے ، جس کے مطابق آج ایوان عدل سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی جائیگی ، کل گجرات میں جی ایچ اے سے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیاجائے گا،بدھ کو ملتان ،جمعرات کو مظفرگڑھ،جمعہ کوراجن پور ،ہفتہ کو جھنگ اورسوموار کو خانیوال میں ریلی نکالی جائیگی ، کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد باٹھ صاحب نے دھرنے میں شرکت کی اور آج دھرنے میں شمولیت کااعلان کیا،سرگودھا سے ڈاکٹر اسامہ سعید گجرات سے ڈاکٹر سعود افضل اور ڈاکٹر وقاص گجر کی قیادت میں قافلوں نے شرکت کی ، رہنمائوں نے خطاب کیا اور دھمکی دی کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ نہ بدلہ تو احتجاج پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دی جائیں گی ۔