لاہور(کرائم رپورٹر سے) 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت 10 پروبیشنر آرمی افسر وں نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ سے شہریوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جدید سروسز کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ مزیدبر آںآئی جی پنجاب نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔وفاقی حکومت اور حساس ادارے غیر قانونی مقیم باشندوں کی ڈی پورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔مزید برآں آئی جی نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے کے احکامات جاری کیے ،ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔