لاہور(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نےاراکین پنجاب اسمبلی میاں عمران جاوید اور رانا راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی میں بڑا ریلیف دیاہے، عنقریب عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے۔کسان کو گندم کی کم از کم قیمت تین ہزار روپے ملنی چاہیے،پنجاب حکومت کو ملزمالکان کو پابند کرنا چاہیے کہ وہ کسان سے گندم خریدیں ۔ہماری حکومت آنے سے پہلے مہنگائی کا طوفان تھم نہیں رہا تھا لیکن شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے اسے روکا ہے۔