• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: رہائشی ٹاور اور گودام میں آتشزدگی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ایک رہائشی ٹاور اور گودام میں آگ لگ گئی۔

قومی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک رہائشی ٹاور اور پھلوں و سبزیوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔

شارجہ میں شہری دفاع کی ٹیموں نے بر وقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔

شہری دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ آپریشن روم کو صبح 11 بج کر 31 منٹ پر رہائشی ٹاور میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر فائر فائٹنگ ٹیموں کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا۔

شہری دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ لوگوں کی حفاظت اور تیزی سے کام کی انجام دہی کے لیے ٹریفک پولیس کے تعاون سے اطراف میں ٹریفک منظم کیا گیا، اس طرح بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید