کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ جوانوں کی بروقت کارروائی دو ہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار شہیدہوگیا مارے جانے والے دہشت گردوں سے بھاری جدید ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا فورسز کی جوانوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو بروقت ناکام بناتے ہوئے دو ہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔حملہ آور اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نائب صوبیدار دوست محمدشہید ہو گیا اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر شہید جوان کی میت کو ہسپتال پہنچایا جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا بھاری تعداد میں جدید ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔