کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس خالد حسین شاہانی کے بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم برکت علی لاشاری کی ضمانت منظور کرنے سے ٹرائل کورٹ کو روکدیا گیا اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ ودیگر فریقین کو 21اپریل کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خالد حسین شاہانی کے بیٹے کے قتل کیس میں گرفتار ملزم برکت علی لاشاری کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل داؤد ناریجو ایڈووکیٹ نے کہا کہ انچارج جج اے ٹی سی کی جانب سے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا تاثر دیا گیا۔ خدشہ ہے ملزم کو خلاف ضابطہ ضمانت دیدی جائیگی۔لہٰذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت کسی اور عدالت منتقل کی جائے۔ عدالت نے انچارج جج اے ٹی سی کو درخواست ضمانت پر فیصلے سنانے سے روکدیا اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ ودیگر فریقین کو 21 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔