• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج میں یوم ثقافت کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج میں یوم ثقافت کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی ساوتھ پنجاب فخر الاسلام، ڈائریکٹر کالجز طاہر سلطان خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز احمرروف اور ڈپٹی سیکرٹری سلمان بھٹی نے شرکت کی ،تقریب کی میزبانی پرنسپل ہوم اکنامکس کالج ڈاکٹر میمونہ ناز نے کی، تقریب میں ملتان بھرکے کالجز نے سٹالزلگائے ،سرائیکی جھومر، پنجابی بھنگڑے اور مختلف روایتی کھانوں کے سٹالز نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، ڈائریکٹر کالجز طاہر سلطان خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار ایونٹ میں پاکستان کی ثقافت کو بھر پور اجاگر کیا گیا ہے ۔
ملتان سے مزید