راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائنزکے علاقہ تلسہ روڈ پر رہائش پذیر 3بچوں کے باپ نے اہلیہ سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق مری بروری فیکٹری کے ملازم 36سالہ نعمان مسیح کااپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہواجس سے دل برداشتہ ہوکر اس نے خود کوگھر کے ایک کمرے میں بندکرلیا۔اہلیہ نے پڑوسیوں کوبلاکر جب کمرے کادروازہ توڑا تودیکھاکہ اس کے شوہر کی لاش چھت والے پنکھے سے لٹک رہی تھی ۔