• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عافیہ عورت، ماں، بیٹی یا بہن نہیں؟ پھر یہ خاموشی کیوں ہے؟ ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

اسلام آباد (خبر نگار) عالمی یوم خواتین پر دنیا بھر کی آزاد عورتوں کو 23 برس سے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مبارکباد دیتے ہوئے متحد ہونے کا پیغام دیا ہے- انہوں نے کہا کہ اس موقع پر خواتین کی آزادی، حقوق، مساوات کی دعویدار تنظیموں سے سوال کرنے کا جواز جنم لیتا ہے کہ کیا عافیہ عورت، ماں، بیٹی یا بہن نہیں؟ پھر یہ خاموشی کیوں ہے؟ عالمی یوم خواتین کے موقع پر دونوں صدیقی سسٹرز کے حقوق پر بھی بات ہونی چاہئے۔
اسلام آباد سے مزید