• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب گورنمنٹ کاسستا آٹا چوری کر کے پرائیویٹ ملوں کو فروخت کرنے والے 5ملزمان پکڑے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب گورنمنٹ کا سستا آٹا چوری کرکے پرائیویٹ ملوں کے تھیلوں میں بھرکر فروخت کرنے والے 5ملزمان پکڑے گئے، تھانہ دھمیال کو اے ایس آئی آصف محمود نے بتایاکہ مخبر خاص کی اطلاع پر ڈھوک غریبا میں ایک مکان پر ریڈ کیا گیا جہاں 5ملزمان یارگل، خان اللہ، فاروق، اسامہ اورعیسیٰ محمد پنجاب گورنمنٹ سکیم کے چوری شدہ آٹے کے تھیلوں سے آٹا نکال کر مختلف دکانوں پر فروخت کرنے کے لئے غیرقانونی طور پر پرائیویٹ ملز کے تھیلوں میں بھرائی کرنے میں مصروف پائے گئے۔
اسلام آباد سے مزید