• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ صورت حال کے پیش نظر راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) موجودہ صورت حال کے پیش نظر راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،شہر بھر میں مؤثر سکیورٹی انتظامات کیے ہیں،بین الصوبائی شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں جوائنٹ و سپیشل پکٹس اور دیگر مقامات پر سنیپ چیکنگ اور سکریننگ جاری ہے، ٹرانسپورٹ اڈہ جات، بسوں و ویگنز اور آنے جانے والے مسافروں کی کڑی نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی ہے، حساس مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، محافظ سکواڈ اور تھانوں کی موبائلز شہر بھر میں مؤثر اور مسلسل پٹرولنگ ڈیوٹیز سرانجام دے رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید