راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کی، فلیگ مارچ میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت ڈولفن سکواڈز اور ایلیٹ کمانڈوز شامل تھے، فلیگ مارچ پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے گزرا، ترجمان راولپنڈی پولیس کاکہناتھاکہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے۔