• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرچ آپریشن ،پانچ اشتہاریوں سمیت10جرائم پیشہ عناصر اور دو رہزن گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں سرچ آپریشن کے دوران 784 افراد،346 گھرانوں، 52 دکانوں،03 ہو ٹلز،280موٹر سائیکلز اور115 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 43 مشکوک افراد،37 موٹر سائیکل اور 02 گاڑیاں جانچ پڑتال کیلئے تھانوں میں منتقل کی گئیں ۔ اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کیے گئے،سنگین جرائم میں ملوث پانچ اشتہاریوں سمیت10جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ تھا نہ کھنہ، تھا نہ کو رال، تھا نہ ہمک، اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 381گر ام چرس، 730گر ام ہیر وئن، ایک عدد پستول معہ ایمونیشن اور دو عدد خنجر برآمد کرلئے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ، جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 05 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید