• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل جانے والے ملاقاتی کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل جانے والے ملاقاتی کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا، تھانہ صدر بیرونی کو رحیم باچہ نے بتایا کہ میں اصل سکونتی مردان کا ہوں، بائیکیا چلاتا ہوں، دوستوں کے ساتھ ان کے بھائی کی ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آیا، 12بجے دن اپنا موٹر سائیکل ہنڈا125ماڈل 2016گیٹ نمبر 3اڈیالہ جیل کے سامنے کھڑا کر کے اندرون جیل چلا گیا تھوڑی دیر بعد باہر آکر دیکھا تو میرا موٹر سائیکل موجود نہ تھا، کوئی نامعلوم چور میرا موٹرسائیکل چوری کر کے لے گیا۔
اسلام آباد سے مزید