اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ہیومین رائٹس سیل کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر انسانی حقوق سیل فرحت اللہ بابر کے خلاف مقدمات پر نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران، سماجی ایکٹیوسٹ طاہرہ عبداللہ، طارق غوری، ڈیفنس آف ہیومین رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود، بھٹو شہید فاؤنڈیشن کے کرنل واصف، آل پاکستان مینارٹیز موومنٹ کے ندیم بھٹی کے علاوہ وکلا اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فرحت اللہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی بلا جواز تحقیقات کی مذمت کی گئی تھی۔ مقررین نے کہا کہ حق سچ کی آواز بلند کرنیوالوں کی آواز بند کروانے کی کوششیں پاکستان میں جمہوریت کیلئے خطرناک رحجان ہے ۔