• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال بھر میں مہنگائی کی شرح 40 سے 1 فیصد ہو گئی: مصدق ملک

رہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک---فائل فوٹو
رہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک---فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ترقی کے اہداف ہمارے مخالفین کو نظر نہیں آتے، ایک سال میں مہنگائی کی شرح 40 سے 1 فیصد ہو گئی۔

مصدق ملک نے کہا ہے کہ بڑی حیرت ہوتی ہے کہ غریب ہمیں نظر نہیں آتے، ہر ماہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے ذہن میں ہے کہ نوکریاں دینی اور معیشت بہتر کرنی ہے، ان کے ذہن میں چار ایسے خاکے ہیں جس سے زرعی ترقی کا امکان ہے، وزیرِ اعظم نے واضح کیا ہے کہ مہنگائی کم کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دو۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ پر جو کام کر رہے ہیں یہ چمن سے کراچی تک جائے گی، صرف سڑک نہیں بن رہی بلکہ روزگار بھی بڑھے گا۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ کچھی کنال میں نہر بنانے پر روزگار بنے اور علاقے سیراب ہوئے، یہ سڑک اور روزگار بنانے پر آپ نے کیا اتنا برا منایا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید