• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس انسپکٹر دوران ڈیوٹی ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)موٹروے پولیس انسپکٹر دوران ڈیوٹی ٹرک کی ٹکر سےجاں بحق ہوگئے، حادثے کے ذمے دارٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق شہید انسپکٹر منصور اصغر موٹروے ایم۔ 4 ، امین پور کے قریب ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ ایک ٹرک نمبر JW-1778 پٹرولنگ موبائل سے ٹکرا گیا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ حادثے کے وقت ٹرک ڈرائیور ڈرائیونگ کرتے ہوئے سوگیا تھا، شہید انسپکٹر ڈرائیورز کو ڈرائیونگ کے دوران نیند سے ہونے والے حادثات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دے رہے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید