• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیت گینگز کے کارندوں سمیت 16 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلشن معمار پولیس نے ڈکیتی روبری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کے محمد عارف ولد مختار، اشفاق ولد صوبہ خان، محمد اسلم ولد اللہ دتہ اور ماجد ولد محمد سلیم کو گرفتار کرکے دو پستول ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی ،شارع فیصل پولیس نے 6 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملزمان نے تھانہ شارع فیصل اور اطراف کے علاقوں میں شہریوں سے متعدد وارداتیں کیں ، عمران، عبدالوحید، محمد حسین ، ضمیر عباس، حسیب اللہ اور اکبر سے چار غیر قانونی پستول، چھینا ہوا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور نقد رقم برآمد کرلی گئیاور زیرِ استعمال دو موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،عوامی کالونی پولیس نے ڈکیت گینگ کے تین کارندوں ہاشم ولد سخی ، علی شیر ولدصدیق اور شکیل ولد جمن کو گرفتار کرکے ایک پستول نائن ایم ایم اور تالا توڑنے کے اوزار وغیرہ برآمد کرلئے ،رضویہ سوسائٹی پولیس نے جہانگیر آباد میں واقع اسکول کے قریب مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ارباز خان ولد بخت زمان ، عادل عباسی ولد ارمان الرحمٰن اور عرفان عرف طورا ولد انور علی کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول 30 بور ،ایک تیس بور بناء لائسنس پسٹل، چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا ،پولیس نے ملزمان کے زیراستعمالی موٹر سائیکل کو بھی قبضہ میں لے لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید