راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کےحل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی اسلام آبادکے سامنے رکھے۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس افسران کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔