لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی آسانی اور طویل مدتی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے قائد اعظم انٹرچینج، رنگ روڈ بیوٹیفیکشن اور مریدکے نارووال روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شاہراہوں کی بحالی کے منصوبوں میں تیزی چاہتی ہیں اور ہر منصوبے میں معیار اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ 13کلومیٹر دو رویہ شاہراہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے شاہراہ سے ملحقہ کلچرل وال کی تعمیر کا جائزہ لیا۔لاہور رنگ روڈ کی بیوٹیفیکشن میں پیش رفت دیکھی اور لائٹنگ کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا ۔