لاہور (خبر نگار) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب (CNF) کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا ، ڈی جی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب مظہر اقبال نے وزیر تعلیم کو فورس کے موجودہ آپریشنل ماڈل، حساس مقامات کی نشاندہی، ریڈ زونز کی تشکیل اور ٹیکنالوجی بیسڈ سرویلنس سسٹم سے متعلق آگاہ کیا وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے منشیات کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہیں، اور حکومت پنجاب اس ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں آگاہی کی فراہمی کے لیے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو مؤثر ذریعہ بنایا جائے گا اور تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کونسلنگ کو لازمی بنایا جائے گا۔