لاہور (جنرل رپورٹر) پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے طب کے شعبے میں معالج اور مریض کے درمیان مؤثر ابلاغ کو بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موثر کونسلنگ کی مہارت کے بغیر جدید اور معیاری طبی خدمات کا تصور ممکن نہیں، ترقی یافتہ ملکوں میں ہیلتھ پروفیشنلز ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کو مریض کی صحت اور بیماری بارے آگاہی کیلئے بریفنگ / کونسلنگ سیشنز باقائدگی سے کرتے ہیں جس سے مریض اور معالج کے درمیان بہتر کمیونیکشن بیماروں کے علاج میں بہت ممد و معاون ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بات جنرل ہسپتال سرجیکل یونٹ ون کے زیرِ اہتمام منعقدہ ʼʼکمیونیکیشن سکلز ورکشاپʼʼ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکشاپ میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین, پروفیسر آف سرجری جناح ہسپتال ڈاکٹر توصیف فاطمہ سمیت نوجوان ڈاکٹرز، سینئر ٹرینی ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ نے شرکت کی۔