لاہور (نیوز رپورٹر) ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد میں ذوالفقار عرف بھٹو، محمد بوٹا، محمد افضل اور ذکاء اللہ شامل ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔