• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تقریری مقابلے کا انعقاد

لاہور (خبرنگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں سالانہ تقریری مقابلہ بسلسلہ تحفظ ختم نبوت منعقد ہوا۔ تقریر ی مسابقہ میں 75طلباء نے حصہ لیا۔ پروگرام کے مہمانان گرامی شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، میاں پیر رضوان نفیس، مفتی محمدعثمان، مولانا عبدالنعیم، مولانا زاہد مدثر، مولانا قاضی عبدالودود، مولاناعبدالعزیز، سمیت علماء اور طلباء نے شرکت کی۔ مسابقہ میں پہلی پوزیشن جامعہ مدنیہ رائے ونڈ کے طالب علم علی شیر بن نصر محمد،دوسری پوزیشن مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ اقبال ٹاؤن لاہور سید اعظم طارق بن انور شاہ ، تیسری پوزیشن پاکستان سائنس اکیڈمی حسن ٹا ؤن لاہور کے طالب علم محمدعدنان امتیاز بن امتیازاحمد نے حاصل کی۔
لاہور سے مزید