• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

EPRA پنجاب کے قانونی مسودہ کو فوری حتمی شکل دی جائے، فیصل ایوب کھوکھر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب (EPRA پنجاب) کے قیام سے متعلق ایک اہم منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب پاور ڈیولپمنٹ بورڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر ثانیہ اویس نے مجوزہ اتھارٹی کے قانونی، انتظامی اور تکنیکی فریم ورک پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ EPRA پنجاب کے قانونی مسودہ کو فوری حتمی شکل دی جائے اور ادارے کے انتظامی اور تکنیکی ڈھانچے کے لیے ٹھوس سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں ۔
لاہور سے مزید