• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر میں4مثبت ماحولیاتی نمونے؛ پنجاب میں15دسمبر سے پولیو مہم کا آغاز

لاہور (جنرل رپورٹر) انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور نے صوبے میں پولیو کی صورتحال سے متعلق حوصلہ افزا پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نومبر میں پنجاب سے صرف چار ماحولیاتی نمونے مثبت رپورٹ ہوئے انہوں نے یہ اپ ڈیٹ صوبے کے 36اضلاع کے نمائندگان کے ساتھ ہونے والے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران دی، جو 15دسمبر (پیر) سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا “سال کے آغاز یعنی جنوری میں ہمارے 14 ماحولیاتی نمونے مثبت آئے تھے۔ اکتوبر میں یہ تعداد 12تھی۔ صرف چار مثبت نمونوں پر کھڑے ہیں یہ ایک بڑی پیش رفت ہے اور آپ سب کی مستقل محنت کا نتیجہ ہے۔
لاہور سے مزید