لاہور (خبر نگار) لاہور میں سی ایم پنجاب اسپیشل گیمز 2025 شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر منعقدہ اختتامی تقریب میں صوبائی سیکریٹری سوشل ویلفیئر پنجاب جاوید اختر محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی بھی تقریب میں موجود تھے۔ تین روزہ مقابلوں میں باسکٹ بال، وہیل چیئر ریس، بیڈمنٹن اور دیگر گیمز میں 500کے قریب خصوصی کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔تقریب میں تمام کیٹگریز کے جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات، تعریفی اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔