لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جیل ہسپتال ریفارمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں جیل ہسپتال ریفارمز بارے فالو اپ میٹنگ، بجٹ اور ہیومن ریسورس کے معاملات پر غور کیا گیا- صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صوبے کی تمام جیلوں کے ہسپتال اب ہماری ذمہ داری ہیں، ہمیں ان کو اون کرنا چاہیے- ہوم ڈیپارٹمنٹ سے معاملات طے کریں، ان ہسپتالوں میں طبی آلات اور ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے-ہیلتھ کونسل سے فنڈز کے حوالے سے جلد لائحہ عمل ترتیب دیا جائے-جیل ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لئے جیل انتظامیہ سے مربوط روابط یقینی بنائے جائیں- صوبائی وزیر نے جیل ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے حوالے سے ڈی سی اور کمشنر کو مراسلہ لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیل ہسپتالوں میں ریفرل سسٹم کو 100فیصد میرٹ پر ہونا چاہیے- خواجہ عمران نذیر کی ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی ۔