• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز، ذیشان رفیق نےباضابطہ افتتاح کیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز حکومت نے ایک اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سول رجسڑیشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) ایپ لانچ کر دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایک تقریب کے دوران ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سی او او نادرا سید عبدالسلام، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، ڈی جی نادرا پنجاب مسز فضہ شاہد اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان بھی موجود تھے۔ ای رجسٹریشن ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہوسکے گا۔
لاہور سے مزید