• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز پر پولیس تشدد کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس سمیت دیگر تنظیموں کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے میں شامل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج پرپولیس تشدد اور سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج میں شامل لوگوں کے خلاف حکومتی انتقامی کارروائیوں پر گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان نے نشتر ہسپتال آوٹ ڈور میں کام بند کر دیا، مریض رل گئے، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کا احتجاج، تفصیل کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی کال پر گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے رہنما ڈاکٹر سلمان لاشاری، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ، ڈاکٹر ندیم ، ڈاکٹر فاران اسلم، ڈاکٹر ہمایوں محسن ، پیرا میڈیکل اسٹاف سے وسیم سلیم ، ایپکا کے رانا عامر اور دیگر بڑی تعداد میں گزشتہ روز نشتر ہسپتال آوٹ ڈور میں جمع ہوئے جہاں پہلے پنجاب حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا جس کے بعد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے آوٹ ڈور میں مکمل ہڑتال کر دی، اس موقع پر علاج کیلئے آئے مریض اور لواحقین بھی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج میں شریک ہو گئے جب کہ دوسری جانب آوٹ ڈور ہڑتال کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بھی بعض اضلاع سے آئے ہوئے مریض شدید گرمی میں پورا دن خوار ہونے کے بعد بغیر علاج اور معائنہ کے مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے، ادھر ملتان کی تمام طبی تنظیموں وائی ڈی اے، پی ایم اے، ساؤتھ پنجاب میڈیکل فورم سمیت دیگر نےمل کر احتجاج ریکارڈ کرایا اور نعرے بازی بھی کی۔
ملتان سے مزید