• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، گراؤنڈ سے ایک شخص کی مبینہ تشدد زدہ لاش ملی، متوفی نشہ کا عادی تھا، پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعید آباد تھانہ کی حدود بلدیہ ٹائون گلشن مزدور منگل گرائونڈ سے ملنے والی ایک شخص کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کی،ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متوفی کی لاش پر تشدد کے نشان ہیں، ایس ایچ او تھانہ سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی نشہ کا عادی تھا اور چھت سے گرنے کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی تاہم فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہوسکی ، لاش کو سرد خانہ منتقل کردیا ۔