• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں ،تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے3 افراد کی لاشیں ملی جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع سے اٹھا کر اسپتال منتقل کردیا،ایک لاش موسیٰ لین نالے کے قریب سے ،دوسری لاش گرومندر چورنگی، گرین بساسٹاپ کے قریب سے اور تیسری لاش کھارادر کے علاقےککری گرائونڈ گیٹ نمبر1کے قریب سے ملی ،پولیس کے مطابق مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشیں نشہ کے عادی افراد کی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی، ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردی گئی۔
اہم خبریں سے مزید