ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آئی ہیں ، مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور کے ساتھ ساتھ ان ڈور میں بھی ضروری ادویات نہیں مل رہیں ،جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ نشتر ہسپتال نے مختلف فارما کمپنیوں کے بلوں کی ادائیگی کرنا ہے ، جس کی وجہ سے مختلف وینڈروں نے سپلائی میں کمی کردی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ ان کے واجبات ادا نہیں کررہی ، لیکن انہیں دھمکایا جارہا ہے کہ اگر سپلائی رکی ،تو ہم بلیک لسٹ کر دیں گے ،ان کا کہنا ہے کہ اب مزید ادویات دینے کی ان میں اب سکت باقی نہیں رہی لہذا نشتر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سابقہ بقایا جات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے ورنہ احتجاجاً ہمیں ادویات کی سپلائی روکنی پڑے گی،جب کہ نشتر ہسپتال حکام نے کہا ہے کہ مریضوں کو ضرورت کے مطابق ادویات مل رہی ہیں اور کوئی مریض بازار سے ادویات نہیں خرید رہا ہے۔