• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر افسر حسین عابدی کی نماز جنازہ ادا، قرآن خوانی و مجلس عزا آج ہو گی

ملتان(سٹاف رپورٹر )ممتاز آباد سے تعلق رکھنے والے حسن آرکیڈ ملتان کے تاجر افسر حسین عابدی مرحوم کی نماز جنازہ امام بارگاہ ممتاز آباد میں مولانا سید مبشر نقوی  نے پڑھائی، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و مجلس عزا آج بروز پیر 4 بجے سہہ پہر امام بارگاہ ممتاز آباد میں ہوگی، نماز جنازہ میں سوگواران بیٹوں سید عدنان عابدی ،ارسلان عابدی ،کامران عابدی ، فرقان عابدی اور سوگوار بھائیوں ریاض حسین عابدی ،شکیل حسین عابدی اور علی حیدر عابدی، سابق ڈپٹی مئیر اکرم اکی بھائی،  شاکر حسین شاکر،سماجی و مذہبی رہنما سید محمد علی رضوی، مسلم لیگ ن کے رہنما میاں رزاق  اور تاجر رہنما مظاہر حسین، سید محمد شفیع عابدی  سمیت بڑی  تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ 
ملتان سے مزید