ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔شاہ صدر دین ڈی جی خان اور گلشن آباد جامپور سے 25بجلی چور اور نادہندگان گرفتار۔ 83لاکھ40ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 4بستیوں اور 16نادہندگان کے ٹرانسفارمرز، 22میٹرز اُتارلئے۔50سے زائد بجلی چور پکڑے گئے،میپکو ڈی جی خان ڈویژن میں ٹیم نے ہارڈ ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے بستی ہاشم، لہر والا، بستی گورمانی اور حسین والا میں بجلی چوری اور لاکھوں روپے کی عدم ادائیگی پر 20افراد کو موقع سے گرفتارکرکے حوالات منتقل کردیا۔30لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے سدباب کے لئے 4بستیوں /علاقوں کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، 2مقامات سے ایل ٹی لائنیں اور 15سنگل فیز میٹرز اُتارلئے جبکہ چیکنگ کے دوران 20افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ جوائنٹ فورسز نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 9لاکھ روپے واجبات وصول کئے۔ایس ڈی اوگلشن آباد سب ڈویژن جامپور کی سربراہی میں ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ 2لاکھ روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 5مستقل نادہندگان کو موقع سے گرفتارکروادیا۔میپکو صادق آبادڈویژن میں ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورسز کے ہمراہ بستی سون میانی، بستی سچل رانجھا، بستی سلطان پور، بستی طاہر خان بابرا اور بستی خان میں 16لاکھ 62ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی اور چوری پر 6ٹرانسفارمرز اُتارلئے جبکہ چیکنگ کے دوران 23افراد کنڈا سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔