ملتان (سٹاف رپورٹر )امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیاجس میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی، ریلی کے شرکا نے اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی شہریوں سے اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر صوبائی رہنما حسن رضا اور ضلعی صدر علی مصدق نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ و فلسطین میں بہتا ہوا بے گناہ مسلمانوں کا خون پوری مسلم امہ کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔