• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ؒ نے علامہ اقبالؒ کے خواب کو عملی جامہ پہنایا، عبدالحکیم ملک

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلامک سکالر و مینجنگ ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن گلوبل انجینئر عبد الحکیم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان علامہ اقبال ؒکی دور اندیشی اور خواب کی بدولت معرض وجود میں آیا ،علامہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں کا درد اپنے سینے میں محسوس کرتے تھے ،قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنایا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن فیکلٹی آف ہیومین نیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنسز بی زیڈ یو ملتان کے زیرِ اہتمام 87 ویں یوم وفات حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے موقع پر سہہ روزہ تقریبات کے دوسرے روز سیمینار ہال ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،جس کی صدارت چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن فیکلٹی آف ہیومین نیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنسز بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان نے کی جب کہ مہمانان گرامی میں صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ممبر ضلعی ویجی لینس اینڈ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹی ملتان و چیئرمین نیشنل کمیشن فار بین المذاہب ہم آہنگی و ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب چوہدری ابرار حسین، سجادہ نشین دربار حضرت داود جہانیاں مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی اور دیگر شامل تھے، اس موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ بھی کیا گیا۔ 
ملتان سے مزید