• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا نشتر ہسپتال کا تین روزہ دورہ کل سے شروع ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم تین روزہ دورہ 22 اپریل سے شروع ہوگا جو کہ 24 اپریل تک جاری رہے گا ،اس دوران ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں اپنی سالانہ انسپکشن کے دوران ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کریں گےجس کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں نشتر ہسپتال کے تمام شعبوں کی الگ الگ گریڈنگ کریں گے ،واضح رہے نشتر ہسپتال انتظامیہ  نےہیلتھ کیئر کمیشن کے دورے کی وجہ سے تمام عملے کی چھٹیوں پر 24 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے ۔ 
ملتان سے مزید