• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکری سے برخاست سکیورٹی گارڈ کے رہائشی کوارٹر کی الاٹمنٹ منسوخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ نوکری سے برخاست سکیورٹی گارڈ کے زیر استعمال رہائشی کوارٹر کی الاٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کردی ہے ۔اس حوالے سے نشتر ہسپتال انتظامیہ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے ۔جس میں بتایا گیا ہے کہ سید جہانزیب بخآری کو مخلتف شکایت کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا تھا ۔اس کا رہائشی کوارٹر نمبری 115 کی الاٹمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ۔جبکہ نشتر ہسپتال حکام نے مذکورہ سکیورٹی گارڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہمہ قسم کے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔
ملتان سے مزید