• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرل گائیڈ خواتین کو ہراسانی سے بچاؤ کے لیے کوشاں ہے، بیگم فرخ مختار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن ملتان کی لائف ٹائم صدر بیگم فرخ مختار نے کہا ہے کہ خواتین کو کام کرنے والی جگہوں پر ہر اسانی سے تحفظ کے لیے جہاں حکومتی سطح پر ترجیحات ہیں وہاں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو بھی مزید کردار ادا کرنا چاہیے گرل گائیڈ ایسوسی ایشن خواتین کو ہراسانی سے بچاؤ کے لیے دن رات کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن نزد باغ لانگے خان دفتر میں منعقدہ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچاؤ کے لیے آ گاہی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
ملتان سے مزید