• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کی ملک قیصر عباس راں کی قل خوانی میں شرکت

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز ملتان میں اٹھارہ کسی کے مقام پر سیاسی رہنما مرحوم قیصر عباس راں کی قل خوانی میں شرکت کی،  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم  کی اپنے علاقے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے فرزند ملک سرمد راں کی دستار بندی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، قل خوانی کی تقریب میں ایم این ایز سید علی موسیٰ گیلانی، سید علی قاسم گیلانی سمیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی ملک نور حسین ڈیہڑ،ایم پی اے ملک واصف مظہر راں ،ملک الطاف دھرالہ اور  ملک نعیم خان سمیت سیاسی رہنمائوں معززین علاقہ اور لوگوں کی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید